
کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل متاثر ہورہے ہیں لیکن جرمنی میں فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے
جرمن کلب بنڈس لیگا کی ٹیم شیلکے نے گروپس میں ٹریننگ کی۔کلب کے کوچ ڈیوڈ ویگنر کا کہنا ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں ، کھلاڑیوں کو گروپس میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔ جرمن لیگ بنڈس لیگا 30 اپریل تک ملتوی ہے ۔