تازہ ترین

بھارت کیخلاف پلاننگ کے باعث فتح حاصل ہوئی: عرفان مانا

بھارت کیخلاف پلاننگ کے باعث فتح حاصل ہوئی: عرفان مانا

پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتا ن عرفان مانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے لڑکوں پر اعتماد کیا۔

ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت لڑکوں کی محنت اور قوم کی دعاؤں سے ممکن ہوئی فائنل میں پلاننگ کے ساتھ گئے جس کا فائدہ ہوا اور میگا ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

سپورٹس پاکستان ڈاٹ فٹبال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014ء میں بھارت میں ہارنے پر آنسو آ گئے تھے، اس بار جیت پر وہ وقت یاد آیا تو خوشی کے آنسو تھم نہیں رہے تھے، پاکستان کی جیت سے بھارت میں کیا گیا چیلنج پورا ہوا، پاکستان کی جیت کی وجہ سے جذباتی ہو گیا تھا۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے