کورونا متاثرین کیلیے پاک بھارت سیریز کی تجویز

کورونا متاثرین کیلیے پاک بھارت سیریز کی تجویز

کورونا متاثرین کی امداد کیلیے شعیب اختر نے پاک بھارت ون ڈے سیریز کی تجویز پیش کردی۔

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہاکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، دونوں ملک 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیل کر آمدنی برابر تقسیم کرکے ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں،اس سیریزکا نتیجہ کچھ بھی ہو دونوں ٹیموں کی جیت ہوگی، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے لیے کھیلیں گے، ایسا پہلی بار ہوگا کہ کسی ٹیم کے پرستار بھی ہار پر دلبرداشتہ نہیں ہوں گے، ویرات کوہلی کی سنچری پر ہم اور بابر اعظم کی تھری فیگر اننگز پر بھارتی خوش ہوں گے۔

انھوں نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات اس کی اجازت نہیں دیتے لیکن جتنی جلد ممکن ہو سیریز کا انعقاد کرکے فلاحی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کے محروم طبقے کا دکھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انھوں نے تجویز پیش کی کہ کرکٹرز کو چارٹرڈ فلائٹ سے دبئی پہنچا کر مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، اگر سیریز ممکن ہوجائے تو دونوں ملکوں کے کرکٹ اور سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے