سائوتھ ایشیئن گیمز کے کبڈی ایونٹ میں میڈل جیتنے والی قومی ٹیم میں پالیسی کے مطابق انعامی چیک تقسیم

سائوتھ ایشیئن گیمز کے کبڈی ایونٹ میں میڈل جیتنے والی قومی ٹیم میں پالیسی کے مطابق انعامی چیک تقسیم

پاکستان سپورٹس بورڈ نے سائوتھ ایشیئن گیمز کے کبڈی ایونٹ میں میڈل جیتنے والی قومی ٹیم میں پالیسی کے مطابق انعامی چیک تقسیم کر دیئے، گیمز میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم نے برائونز میڈل جیتا تھا۔ بدھ کو پاکستان کی نیشنل کبڈی ٹیم میں1.500 ملین کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقدہ تقریب میں انعامات دیئے گئے۔
ترجمان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ناصر علی، محمد ندیم، سجاد شوکت، وقار علی، محمد عمران، احسن محمود، کاشف رزاق، اخلاق حسین، مدثر علی، محمد سفین، عثمان خالد اور اسد علی شامل تھے۔ تقریب میں سیکر ٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرور رانا بھی موجود تھے۔

اس مو قع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سپورٹس فیڈریشن ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں تاکہ کھلاڑیوں کیلئے مسائل پیدا نہ ہوں۔

سیف گیمز میں پاکستانی کبڈی ٹیم کی مشترکہ کوشش قابل قدر ہے، وفاقی حکومت کھلاڑیوں کی مشکلات سے آگاہ ہے، حکومت کھیلوں کی ترویج کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کے تحت کھیلوں کی ترقی کیلئے آگے آنا ہو گا، گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی میں صوبوں کا کردار سب سے زیادہ ہے، اٹھاہورویں ترمیم کے بعد صوبوں کا کھیلوں میں دخل زیادہ ہو گیا ہے۔ سیف گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی، گیمز میں قومی دستے کی پرفامنس انتہائی شاندار رہی۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے