تازہ ترین

کلب سسٹم مضبوط بنائے بغیر ہاکی کی ترقی ناممکن ہے، رشید الحسن

کلب سسٹم مضبوط بنائے بغیر ہاکی کی ترقی ناممکن ہے، رشید الحسن

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اولمپیئن رشید الحسن نے کہا ہے کہ ملک میں کلب سسٹم کو مضبوط بنائے بغیر ہاکی کی ترقی ناممکن ہے اور ہاکی کی بہتری کے لیے عہدیداروں کو سفارشی اور پرچی کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس پاکستان ڈاٹ فٹبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ملک میں ہاکی کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر سیاست کو ختم کر کے کلب سسٹم پر دھیان دینے کی ضرورت ہے اور اس سے ملک میں ہاکی مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے اس سے نوجوان آگے آئیں گے اور ان نوجوان کھلاڑیوں کو کیمپوں میں تربیت دے کر پالش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی کھیلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز رکھنے چاہیئں کیونکہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا کام کھیل کی بہتری کا سوچنا ہوتا ہے نہ کہ کلب کی سیاست کرنا ۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے