کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں فلڈ لائٹس سے نئے مواقع پیدا ہونگے : حیدر حسین

کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں فلڈ لائٹس سے نئے مواقع پیدا ہونگے : حیدر حسین

سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اور سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سید حیدر حسین نے قومی کھیل کیلئے دلچسپی لینے پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس میں نصب فلڈ لائٹس کو آزمائشی طور پر آن کرنے سے شہر قائد میں قومی کھیل سے لگاؤ رکھنے والوں کیلئے کھیل کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

کمپلیکس میں چار ٹاورز نصب ہیں جن میں سے ہر ایک میں 2000 واٹ کی 16 لائٹس شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 64 ہے۔جنریٹر سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔ لائٹس کی تنصیب سے اب کھلاڑیوں کو شام میں بھی قومی کھیل کو سیکھنے میں مدد ملے گی، فلڈ لائٹس کی تنصیب کیساتھ ہی کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس شہر کا چوتھا فلڈ لائٹس ہاکی گراؤنڈ بن گیا ہے

دیگر تین ہاکی سٹیڈیمز میں عبد الستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم افتخار سید ہاکی اکیڈمی اور ڈاکٹر ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی شامل ہیں۔ ماضی میں کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس انتہائی خستہ حالت میں تھا۔شہرہ آفاق ہاکی اولمپین سمیع اللہ خان اور حنیف خان کے ایچ اے سپورٹس کمپلیکس کے روح رواں ہیں جبکہ پیٹرن انچیف وائس ایڈمرل (ر) سید عارف اللہ حسینی اور صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی سرپرستی میں کے ایچ اے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے