فٹبالرفرزانہ بتول اوراداکار عدیل جاوید جیون ساتھی بن گئے

فٹبالرفرزانہ بتول اوراداکار عدیل جاوید جیون ساتھی بن گئے

فٹ بال اور باکسنگ کی قومی پلیئر فرزانہ بتول اور نوجوان ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل عدیل جاوید جیون ساتھی بن گئے ۔ شادی کی تقریب کورونا وائرس کی وبا کے باعث سادہ انداز میں مکمل احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے انجا م پائی ۔ فرزانہ بتول کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کے میدان بند پڑے ہیں اور ہر کوئی گھر میں رہنے کی تلقین کرتا ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر بسا لیا ۔

ایک قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایتھلیٹ اور یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کی برانڈ ایمبیسیڈر فرزانہ بتول نے کہا کہ شادی گھروالوں کی مرضی سے ہوئی ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اچھا جیون ساتھی مل گیا ، لاک ڈائون ختم ہوتے ہی کھیل پر دوبارہ توجہ مرکوز کرلوں گی۔ میرے شوہر سپورٹس لور ہیں اور میری بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے ۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے