پاکستان فٹبال فیڈریشن کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ فٹبالرز کی مددکا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ فٹبالرز کی مددکا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ فٹبالرز کی امداد کرے گا، پی ایف ایف نے فیفا سے آنے والی گرانٹ کو کھیل اور کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری منیزے زینلی نے بتایا کہ فیفا نے ہر رکن ملک کو پندرہ لاکھ ڈالرز کی امدادی رقم بطور خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن بھی فیفا کے اس قدم سے مستفید ہوگا تاہم ابھی باضابطہ خط کا انتظار ہے جس کے بعد پلان پر آگے بڑھا جائے گا۔

منیزے زینلی نے انکشاف کیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن پہلے ہی پلیئرز ریلیف پر کام شروع کرچکا ہے اور پہلے اس مقصد کیلئے فارورڈ پروگرام کی گرانٹ استعمال کرنا تھی جس کیلئے اجازت مل گئی تھی لیکن اب کووڈ کے خصوصی فنڈز کے اعلان کے بعد پی ایف ایف خصوصی فنڈز سے ہی پلیئرز ریلیف کا کام کرے گا۔ کھلاڑیوں کی فہرست کیلئے نارملائزیشن کمیٹی کے عہدیداران کام کررہے ہیں۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے