معروف ریسلر کین آج کل امریکی ریاست ٹینیسی کی نوکس کاﺅنٹی کے میئر ہیں

معروف ریسلر کین آج کل امریکی ریاست ٹینیسی کی نوکس کاﺅنٹی کے میئر ہیں

معروف ریسلر کین، جن کا اصل نام گلین جیکبز ہے، ایک وقت میں ریسلنگ کے مداحوں کے پسندیدہ تھے مگر آج بہت کم لوگ ان کے متعلق جانتے ہیں کہ وہ کہاں رہتے ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ فائٹ فل ڈاٹ کام کے مطابق کین نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھ دیا تھا اور آج کل امریکی ریاست ٹینیسی کی نوکس کاﺅنٹی کے میئر ہیں۔

گزشتہ روز کاﺅنٹی کے بورڈ آف ہیلتھ میں فیس ماسک کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی۔ 8اراکین میں سے 7نے فیس ماسک کو لازمی قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ایک ووٹ مخالفت میں آیا۔ یہ ووٹ میئر کین کا تھا۔کین اپنے ریسلنگ کے کیریئر میں ماسک پہن کر لڑتے تھے چنانچہ اب سوشل میڈیا صارفین انہیں طنز کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں کہ تمام عمر ماسک پہن کر لڑنے والا میئر کورونا وائرس کی وباءکے دنوں میں ماسک نہ پہننے کے حق میں ووٹ دے رہا ہے۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے