تازہ ترین

فرنچ فٹبال ٹیم کے بائیکاٹ کا سوچا بھی نہیں، پال پوگبا

فرنچ فٹبال ٹیم کے بائیکاٹ کا سوچا بھی نہیں، پال پوگبا

مانچسٹر یونائیٹڈ کے عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کردی۔

پال پوگبا نے کہا ہے کہ نہ تو میں نے ایسا کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچا ہے۔ وہ اس بات پر سخت ناراض اور مایوس ہیں کہ کچھ میڈیا ادارے بے بنیاد سرخیوں کے لیے انتہائی حساس موضوع میں فرانسیسی ٹیم کو گھسیٹ رہے ہیں۔

انہوں نے برطانوی اخبار کی جانب سے غلط خبر شائع کرنے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے