تازہ ترین

فٹبال چیمپئنز لیگ، محمد صلاح کی اسٹائلش پنلٹی سے لیورپول نے دو صفر سے فتح سمیٹ لی

فٹبال چیمپئنز لیگ، محمد صلاح کی اسٹائلش پنلٹی سے لیورپول نے دو صفر سے فتح سمیٹ لی

لندن: فٹبال چیمپئنز لیگ میں سپر اسٹار محمد صلاح کی اسٹائلش پنلٹی سے لیورپول نے دو صفر کی فتح سمیٹی، اٹلیٹکو میڈرڈ نے حریف سالزبرگ کو ہرا دیا، لوئس سوآریز کوئی گول نہ کر سکے، ستاروں سے بھری ریال میڈرڈ نے آخری منٹس کے اسکورز سے ہار کو دو دو کی برابری میں بدلا۔

دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال میں چیمپئنز بننے کی دوڑ، چیمپئنز لیگ گروپ ڈی میں لیورپول نے میجی لینڈ کو دو صفر سے ہرا دیا، محمد صلاح کی اسٹائلش پنلٹی نے سب کے دل جیت لیے۔

گروپ اے کی ٹیم اٹلیٹکو میڈرڈ کو سالزبرگ کے خلاف انتیسویں منٹ برتری ملی جو چالیسویں منٹ ختم ہو گئی۔ دوسرے ہاف میں سی قیورا کے دو گولز نے ٹیم اٹلیٹکو کو تین دو کی فتح دلا دی، مہنگے کھلاڑی لوئس سوآریز کوئی گول نہ کر سکے جس سے فٹبال دیوانے مایوس نظر آئے۔

تیسرا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا، بروشیا نے اسٹار سے بھری ٹیم ریال میڈرڈ کے خلاف ایک اور پھر دو گول کی برتری حاصل کی، تہلکہ خیز پرفارمنس توجہ کا مرکز بنی۔

دو صفر سے ڈاؤن ریال میڈرڈ کا کم بیک، ستاسویں منٹ بینزیما کے گول سے میچ میں فُل سنسنی پھیل گئی، اضافی منٹ کیزمیرو نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا، ٹیم کو بری شکست سے بچایا۔

Related posts

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے